Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی ٹی آئی کا پنجاب میں اکثریت کا دعویٰ، گورنر کے امیدوار بھی میدان میں آگئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ وزرات اعلٰی کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب بننے کی بھی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے دوڑ ہورہی ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے دعویٰ کیے جارہے ہیں۔پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے 186 ارکان کی حمایت کے ساتھ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی سرگرم ہوگئے ہیں جن میں علیم خان، فوادچوہدری، سبطین خان، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور یاسر ہمایوں کے نام شامل ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے ہی کرنا ہے۔

Exit mobile version