Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرپورتھوتھال پولیس کا مخبر کی اطلاع پر بے حیائی کے اڈے پر چھاپہ

میرپور(کشمیر لنک نیوز)تھوتھال پولیس کا مخبر کی اطلاع پر بے حیائی کے اڈے پر چھاپہ 2تتلیوں سمیت برطانیہ پلٹ ادریس یاسین اور آصف گرفتار ،پولیس پونڈوں کی چمک دیکھ کر برطانیہ پلٹ ملزم ادریس کنگ کو صحافیوں سے چھپاتی رہی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے30بور پسٹل برآمد گاڑی بھی ضبط،ملزمان کو چھڑانے کیلئے مافیا میدان میں آگیا،تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ سیکٹر ایف فور میں واقعہ حاجی قربان ساکن مورہ دولو کے مکان میں لڑکیوں کو عیاشی کیلئے لایا گیا ہے جس پر سب انسپکٹر ذوالفقار،ASIافتخار شاہ نے ہمراہ پولیس نفری مکان پر چھاپہ مارکر برطانیہ پلٹ ادریس یاسین ولد یاسین اور آصف قربان ولد قربان ساکنا ن مورہ دولو اور لڑکیوں مسماة ،آ، قوم بخاری،مسماة،ث، قوم گجر گو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے جدید پسٹل بھی برآمد کر لیا جبکہ پولیس کی جانب سے برطانیہ پلٹ ملزم ادریس کو صحافیوں سے چھپانے کی کوشش کرتی رہی بعد ازاں ملزم ادریس کوبیماری کابہانہ بنا کر اسے سرکاری اسپتال منتقل کردیا پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف10/18ZHAکے تحت پرچہ درج کر لیا جبکہ گرفتار خوبرو لڑکیوں کو ایک روز گزرنے کے باوجود بھی تھانہ تھوتھال پولیس نے جیل منتقل نہ کیا۔
میرپور ملزمان کی تصویریں بناناغیراخلاقی ہے ،اس کی اجازت نہیں دے سکتے، کشمیرلنک کے استفسارپرایس ایس پی میرپورسیدریاض حیدربخاری کاجواب،رپورٹرکی جانب سے سوشل میڈیاپرپولیس ملازمین کی طرف سے ملزمان کی فوٹوزاپ لوڈکرنے اورسیلفیاں چڑھانے بارے سوال پرمنمناکررہ گئے، کھسیانی بلی کھمبے نوچے کے مترادف مذکورہ ملازمین کے نام دریافت کرنے لگے، تھانوں میں تعینات سفارشیوں کے نام سن کرہچکی بندھ گئی، آوازہی نہ نکلی۔

Exit mobile version