بالی وڈ ہیرو رنبیر کپور نے فلم ”سنجو“ میں شہرت حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر روپ بدل کر سامنے آگئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک اشتہار ریکارڈ کروایاہے جسکے لئے انہوں نے ایسا گیٹ اپ بدلا کہ ان کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔وہ ایک کار کمپنی کے اشتہار میں ایک عمر رسیدہ سیلزمین بنے ہیں۔