Site icon روزنامہ کشمیر لنک

’خانی‘ کی مصنفہ اسماء نبیل نے کاجول کے لیے گانا لکھ دیا

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی مصنفہ اسماء نبیل نے بالی وڈ فلموں کے لیے بھی کام کرنا شروع کردیا۔اسماء نبیل نے ’خانی‘ ڈرامے کی زبردست کامیابی کے بعد بالی وڈ فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ کے لیے ایک گانا لکھا ہے جو اداکارہ کاجول پر فلمایا گیا ہے۔اسماء نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ بھارتی فلم کے لیے گانا لکھا ہے جو ان کی پسندیدہ اداکارہ کاجول پر فلمایا گیا ہے۔انہوں نے گیت کی ایک سطر بھی ’تو گیا تو رکی ساری سانسیں، مر بھی جائیں تو اب نہیں کوئی غم ‘ لکھی اور اسے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا‘۔علاوہ ازیں انہوں نے فلمساز پردیپ سرکار اور پنچالی سرکار کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو فلم کا گانا لکھنے کا موقع دیا۔فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کرتی ہے، اس فلم میں ماں اور بیٹے کے درمیان دوستی، تناؤ، جذبات اور ان کا خوبصورت رشتہ دیکھا جا سکے گا۔فلم کی مرکزی اداکارہ کاجول ہیں جو کہ ماں اور گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی جب کہ اداکارہ نیہا دھوپیا معاون کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کے ٹریلر کو خوب داد موصول ہوئی ہے، جو رواں برس 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Exit mobile version