Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی: بچوں کی گمشدگی اور مبینہ تشدد کے واقعات پر آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچوں کی گمشدگی اور ان پر مبینہ تشددکے واقعات پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچوں کی گمشدگی اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر تشدد کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 3 بچے غائب ہوئے اور تھوڑی دیر بعد خود ہی واپس آگئے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی بچوں پر تشدد ثابت ہوابچوں پر تشدد کے مبینہ واقعات کے خلاف اہل علاقہ نے آج احتجاج کیا، مظاہرین ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔گمشدگی اور بچوں پر تشددکے مبینہ واقعات پر آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائدآباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Exit mobile version