شمالی کشمیر کے باندی پورہ کے گریز سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4 کشمیر ی مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔ مارے جانے والے بھارتی فوج کے میجر کے پی رانا کا تعلق 36 راشتریہ رائفلز سے ہے دوسرے اہلکاروں میں حوالدار جے سنگھ ، سپاہی وکرم جیت اور رائفل مین مہندیب سنگھ شامل ہیں۔شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے گریز میںعسکریت پسندوں اور بھارتی فوج میں تصادم منگل کی صبح ہوا جب بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔ پورے علاے میں ہائی الرٹ ہے اضافی فوی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ گریز سیکٹر ریاستی دارلحکومت سری نگر سے 125 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔ ادھر بھارتی ٹی وی نے فوجی ترجمان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے 4 درانداز تھے