لالی وڈ کی نئی فلم ‘ پرواز ہے جنون’ کا نیا گیت جاری کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا یہ تیسرا گیت”ناچے رے“کے عنوان سے جاری کیاگیاہے ۔ فلم کی وڈیو میں ایئرفورس کے افراد کی شادی کی تقریب دکھائی گئی ہے جس میں ہانیہ عامر، حمزہ عباسی، کبریٰ خان اورشاز خان رقص کررہے ہیں۔ یہ گیت گلوکار جبار عباس اور زیب بنگش کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاہے ۔فلم عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیشکی جائے گی۔