Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جہاز میں اے سی بند ہونے سے بچے کی حالت خراب، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: پیرس سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے اے 750 میں اے سی سسٹم بند ہونے کے باعث ایک نومولود بچے سمیت دیگر مسافروں کی حالت خراب ہوگئی جس کا سی ای او نے نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا اے سی سسٹم خراب ہونے کی وجہ سی کیبن میں شدید گھٹن ہوگئی، لیکن مسافروں کی شکایت پر بھی عملے نے کان نہیں دھرے۔اسی دوران ایک نومولود بچہ بے ہوش ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی والدہ شور مچاتے ہوئے عملے سے کہہ رہی ہیں کہ اے سی نہیں چل رہا تو دروازہ ہی کھول دیں۔دیگر مسافروں کی جانب سے بھی شدید احتجاج کیا گیا.

Exit mobile version