Site icon روزنامہ کشمیر لنک

زلفی بخاری اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد: نیب کی درخواست پر زلفی بخاری اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کررہا ہے اوراس کے لیے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال کر بیرون ملک جانے سے روکنے کی سفارش کی گئی تھی۔وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

Exit mobile version