سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ایک 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سکھر کے مطابق واقعہ سکھر کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔