اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہید عزیمت شیخ عبد العزیز کی یوم شہادت پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ شیخ عبد العزیز نے اپنے لہو سے آزادی کا شمع روشن کیا ان کا مشن جاری رکھیں گے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد کو کم نہ سمجھیں اس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر آج بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کشمیر ہائوس میں شہید عزیمت شیخ عبد العزیز کی یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب احمد خان،کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد صفی، فیض نقشبندی ، رفیق ڈار،شیخ تجمل اسلام، محمود ساغر اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء عبد الرشید ترابی نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میں شہید شیخ عبدالعزیز کے بھائی شیخ یعقوب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ عبد العزیز شہید کے یوم شہادت پر یہ اجتماع بہت اہم ہے شیخ عبد العزی نے اپنے لہو سے آزادی کی شمع جلائی ہے ان کا مشن آگے چلاتے رہیں گے ہم نے بھی ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے عہد کیا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر نے عوام اس کو آگے بڑھا رہے ہیں اس موقع پر میں شیخ عبد العزیز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اس موقع پر میں شبیر احمد شاہ کو کو بھی خراج تحسین پیش کتا ہوں جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے نیلسن منڈیلا سے بھی زیادہ قید وبند کی صوبتعیں کاٹی ہیں پاکستانی اورکشمیری عوام حریت قائدین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت 35-A کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ کوشش دراصل مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے بھارت آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے جموں میں مسلمانوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ یہ علاقہ چھوڑ دیں مگر اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر سے آنے والی آواز ثابت کرتی ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور یہ قانونی سے زیادہ سیاسی دلیل بھی ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ ہماری کامیابی ہے جو باتیں پہلے ہم کرتے تھے وہ اس رپورٹ میں موجود ہیں اس رپورٹ میں بھارتی جرائم کی لسٹ اور تفصیل موجود ہے رپورٹ شائع کرنے پر ہم انسانی حقوق کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت کو مذاق نہ سمجھا جائے بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان اس کو غیر مسلح اور سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں،