Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا

کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا۔مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آفاق احمد نے شہداء کے لواحقین کے بے حد اصرار پراستعفیٰ واپس لیا۔اعلامیہ کے مطابق کارکنان نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچ کراستعفیٰ واپس لینا کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔
آفاق احمد آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ آفاق احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ناکامی پر پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔28 جولائی کو آفاق احمد کا مہاجر قومی مومنٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔

Exit mobile version