Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اسٹارز

پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی، اسپورٹس اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثناء جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ‘آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بےحد خوش ہیں’۔گلوکار ابرار الحق نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، ’سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا‘۔تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثناء جاوید بھی دکھائی دیں، جو پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں۔اس موقع پر انہوں نے بھی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب دیگر شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version