Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا ہے۔موجودہ صدر کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور صدر کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔واضح رہےکہ عارف علوی عام انتخابات میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئے انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی جب کہ اس سے قبل بھی وہ عام انتخابات 2013 میں این اے 250 سے ہی ایم این اے منتخب ہوئے تھے جو اب این اے 247 ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں۔

Exit mobile version