اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں امور مملکت چلانے سے متعلق تبادلہ خیال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کریں گے اور ان سے مشورہ لیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں فروغ نسیم وزارت قانون و انصاف، اسد عمر وزیر خزانہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شامل ہیں۔وفاقی کابینہ میں شیخ رشید احمد وزیر ریلوے، فواد چوہدری وزیر اطلاعات اور غلام سرور خان وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے وزیر ہیں۔