Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلناچاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں، عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا، ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، نظام حکومت خراب ہوچکا، سب کو ٹھیک کرنا ہے، دن رات محنت کرکے مسائل دور کریں گے۔

Exit mobile version