اسلام آباد: حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کےمطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔