Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جھانوی کپور کی لیک می فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ واک

آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے پہلی دفعہ لیک می فیشن ویک 2018 میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ممبئی میں جاری 5 روزہ لیک می فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنرز کی جانب سے فیشن کے نت نئے اور روایتی انداز پیش کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر جھانوی کپور پہلی مرتبہ ڈیزائنر نچیکت باروے کی شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ان کی ملینیئل مہارانیز (Millennial Maharanis) کلیکشن کی تشہیر کی۔جھانوی کپور نے نیلے اور گلابی رنگ کا روایتی عروسی لہنگا زیب تن کیا جس پر اسموکی گلیمر آئی میک اپ کا انتخاب کیا گیا، جب کہ جیولری کے طور پر انہوں نے صرف چھوٹے چھوٹے ٹاپس کو ترجیح دی۔ریمپ واک کے بعد اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ‘جب ڈیزائنر نے مجھے لہنگا دکھایا تو مجھے بہت اچھا لگا لیکن اُس وقت ذہن میں تھا کہ یہ پہن کر ریمپ واک کرتے ہوئے میں کہیں گر نہ جاؤں کیونکہ بہت بھاری لگ رہا تھا لیکن جب میں نے ایک بار پہن کر دیکھا تو یہ بہت آرام دہ اور ہلکا تھا’۔واضح رہے کہ جھانوی کپور بالی وڈ میں فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ قدم رکھ چکی ہیں، جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشان کپور نے مرکزی اداکار کے طور پر ڈیبیو دیا۔لیک می فیشن ویک 2018 میں جھانوی کپور کے علاوہ شاہد کپور، کرشمہ کپور، سوہا علی خان اور دشا پٹنی نے بھی مختلف ڈیزائنرز کے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ واک کی۔شاہد کپور اور دشا پٹنی نے ڈیزائنر امیت اگروال کی ’کرسٹلس کلیکشن‘ شاندار انداز سے پیش کی۔

Exit mobile version