Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاک فوج نے کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ملکی ادارے کی خبر کی تردید کردی

پاک فوج نے کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبر کی تردید کردی۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ٹوئٹ میں وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کے بعد شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔تاہم آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔میجرجنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، ‘وی او اے دیوہ’ غلط رپورٹنگ کی روایت پر چل رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔

Exit mobile version