Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شیخ رشید کے پروٹوکول کیلئے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرانے والا ٹریفک وارڈن معطل

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پروٹوکول کے لیے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرا کر انہیں نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری۔شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں۔اس موقع پر ٹریفک وارڈن شیخ رشید کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کی بجائے گراتا رہا۔ٹریفک وارڈن نے شیخ رشید کو بتایا کہ انہوں نے اسی وجہ سے تنگ آکر یہ موٹر سائیکلیں پھینکی ہیں۔دوسری جانب ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکلیں گرانے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد بن اشرف نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version