Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکومت کا پیمرا کو ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور پریس کونسل کو ختم کرکے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کیلئے ایک ہی اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے پارلیمنٹ بوگس ہے اور ووٹ جعلی ہیں لیکن وہ اسی جعلی ووٹوں والی پارلیمنٹ سے ووٹ لے کر صدر بننا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کے لوگوں کی آراء کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ پیمرا اور پریس کونسل دونوں کو ختم کررہے ہیں، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں جو نہ صرف الیکٹرانک بلکہ پرنٹ میڈیا اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کے لیے ایک ہی ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، تمام میڈیا پر ایک ہی قوانین اور سنسر لاگو ہونےچاہئیں، اس سے ریاست کے وسائل بچیں گے، تمام اتھارٹیز کو ضم کرکے پروفیشنلز کی اتھارٹی بنائے گی جس میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات، ریگولیٹری باڈیز اور پی ٹی وی میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گے، پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کردی گئی ہے، اب لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی اپوزیشن کو زیادہ ٹائم دے رہا ہے اس پر اپوزیشن کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

Exit mobile version