Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے ایک اورکشمیری شہید

سری نگر(آ) بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کیعلاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری کوشہید کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ کیعلاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے اورنہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔#/s#

Exit mobile version