Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ورون نے نتاشا کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کردیا

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنی قریبی دوست نتاشا دلال کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پہلی محبت فلمیں ہیں جو سب جانتے ہیں لیکن اس کے بعد نتاشا ہے جو بہت اہم ہے۔ورون دھون اس وقت اپنی نئی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔تشہر کے دوران ورون نے ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان کی قریبی دوست نتاشا دلال کے بارے میں پوچھا گیا۔ورون نے جواب دیا کہ میری پہلی محبت فلم ہے جسے سب جانتے ہیں اس کے بعد میری زندگی میں نتاشا آتی ہیں، پھر فیملی اور پھر دوست کیونکہ میں اپنے رشتے کھونا نہیں چاہتا۔ورون دھون کا نتاشا کے حوالے سے کہنا تھا کہ نتاشا کی وجہ سے زندگی پر بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہمارے رشتے کی خاص بات یہ ہے کہ نتاشا میرے ساتھ اس لیے نہیں ہیں کیونکہ میں ایک اسٹار ہوں، ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ہمارے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، وہ میری فیملی کی طرح ہیں۔انٹرویو کے دوران ورون دھون سے پوچھا گیا کہ آخر وہ شادی کب کررہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے لیے بالکل تیار ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کہ کب ہے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں اپنے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔

Exit mobile version