Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فوج نے اگست میں 34 کشمیریوں کو شہید کیا، کے ایم ایس

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ماہ بھی 34 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک کشمیری خاتون بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید بھی کیا گیا جب کہ پیلٹس گن کی شیلنگ اور فائرنگ سے 483 کشمیری زخمی ہوئے۔کےایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 196 کشمیری گرفتار کیے گئے

Exit mobile version