Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ارم حبیب — مقبوضہ کشمیر کی پہلی مسلمان خاتون پائلٹ

سری نگر: ارم حبیب نے مقبوضہ کشمیر کی پہلی مسلمان خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ارم حبیب اس وقت دہلی میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کلاسز لے رہی ہیں اور اس ماہ کمرشل پائلٹ کے طور پر وہ ایک ایئرلائن میں شمولیت اختیار کرنے جارہی ہیں۔30 سالہ ارم حبیب کو بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا شوق تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسی شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ارم حبیب نے پائلٹ بننے کے لیے ابتدائی تربیت 2016 میں امریکا کے شہر میامی میں حاصل کی۔ارم حبیب نے بتایا کہ ‘چونکہ میں ایک کشمیری مسلم لڑکی تھی تو سب حیران رہ جاتے تھے کہ میں پائلٹ بن رہی ہوں’۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون پائلٹ تانوی رائنہ ہیں جنہوں نے 2016 میں ایئر انڈیا میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Exit mobile version