پاکستانی سینما چین ‘سنی پیکس’ نے دبئی کی کمپنی اسٹارز پلے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا اعلان کردیا۔اسٹارز پلے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں تیزی سے فروغ پاتی ہوئی سبسکرپشن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس پرووائیڈر ہے۔اسٹارز پلے اور سنی پیکس کے درمیان معاہدے کے تحت سبسکرائبرز کو مقبول ہالی وڈ فلمیں، وننگ باکس سیٹس (sets)، ڈاکیومینٹریز اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔اسٹارز پلے کے شریک بانی معاذ شیخ کا کہنا ہے کہ سنی پیکس کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے نتیجے میں اسٹارز پلے پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا سے باہر سروس فراہم کرے گا۔اندازہ ہے کہ اس کے نتیجے میں اسٹارز پلے کے صارفین کی تعداد 35 کروڑ سے بڑھ کر 50 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شراکت سے فلم انڈسٹری کا بزنس مارکیٹ میں خوب فروغ حاصل کرے گا