Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے 10 روز میں اقدامات کیے جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں سابق نثار نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے 10 دن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی سے متعلق سماعت کر رہا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی نیب اور دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک شخص لندن کی گلیوں میں گھوم رہا ہے اور وطن واپس آنے کے کیے تیار نہیں، عدالت بلائے تو کہتا ہے میرے ‘مسل پل’ ہوگئے ہیں، سابق وزیر خزانہ عدالتی احکامات کو خاطر میں لانے کے لیے تیار نہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اگر ان کا پاسپورٹ منسوخ کریں تو کیا نتائج برآمد ہوں گے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پاسپورٹ منسوخی کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پناہ لے کر ہی وہاں رہ سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہے تو لے لیں پناہ اور وہاں بتائیں کہ پاکستانی عدالتیں زیادتی کر رہی ہیں اور تو کوئی جواز نہیں ان کے پاس۔

Exit mobile version