Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جعلی قرار دے دیا

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو جعلی قرار دے دیا اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا لہٰذا اب بھی وقت ہے الیکشن کمیشن اپنی ناکامی تسلیم کرے اور چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے عوام کو بیدار کرنے کے لیے مہم چلائے گی، اس وقت کی اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اس وقت کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جعلی ہیں، حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سفارتی آداب سے عاری ہے، حکومت نااہلوں کے حوالےکردی گئی ہے، اب ملک کو بچانا ہے، قومی آزادی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ملک کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتے، فوج ملک کے بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا لیکن پیپلزپارٹی نےعین وقت پر شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا، پیپلزپارٹی کے ووٹ نہ دینے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔

Exit mobile version