Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عاطف نے لاکھوں عطیہ کر دیئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بڑی رقم عطیہ کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم نے پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 25 لاکھ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش پر ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کے لئے 25 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version