Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز چل بسیں

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں دوران علاج چل بسیں۔

کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔

Exit mobile version