بالی وڈ کے دو مشہور اداکار ٹائیگر شروف اور ریتک روشن نے اپنی نئی فلم پر جلدکام شروع کرنےکاعندیہ دیاہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم سے ٹائیگر شروف اور ریتک روشن ایکساتھ سینما اسکرین پر آئیں گے۔دونوں کی نئی فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا۔ٹائیگر ان دنوں اسٹوڈنٹ آف دی ِایئر ٹو اور ریتک روشن سپر30′ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔