اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا۔نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا جس میں انہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنا پہلا خطاب کرنا تھا لیکن کلثوم نواز کی وفات کے باعث مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر اجلاس مؤخر کیا گیا۔جیو نیوز کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو شام 4 بجے طلب کرلیا ہے جس سے صدر مملکت اپنا پہلا خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر بروز منگل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔