Site icon روزنامہ کشمیر لنک

صدر بننے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کی پہلی بار مزارِ قائد پر حاضری

کراچی: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزارِ قائد پہنچے، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر اہم شخصیات بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھیں۔صدرِ مملکت کی آمد کے موقع پر مزارِ قائد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔اس موقع پر مزارِ قائد کے باہر صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔اس سے قبل صدر عارف علوی گزشتہ روز پروٹوکول کے بغیر عام پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ایئرپورٹ پر صدرِ مملکت نے اپنا سامان خود اٹھایا اور خود ہی اسکین کروایا۔ انہوں نے مسافروں کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔بعدازاں کراچی ایئرپورٹ سے وہ وی آئی پی پروٹوکول میں روانہ ہوئے، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے قافلے بھی شامل ہوگئے۔2 درجن سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی اور شہریوں کو انتظار کرنا پڑا۔

Exit mobile version