Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کردیا جب کہ ایل پی جی کی درآمد پرٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے جس کے تحت درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے اور غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔

Exit mobile version