Site icon روزنامہ کشمیر لنک

منی لانڈرنگ کا الزام: امین فہیم کے سابق سیکرٹری اہلیہ سمیت لندن میں گرفتار

لندن: پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے سابق سیکرٹری فرحان جونیجو منی لانڈرنگ کے الزام میں اہلیہ سمیت گرفتار کرلیے گئے۔پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پر عمل میں آئی۔اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی۔یہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم کا پرسنل سیکیرٹری تھا اور ڈیڈاپ اسکینڈل میں مرکزی ملزم ہے۔

Exit mobile version