Site icon روزنامہ کشمیر لنک

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے خدا بخش کی جھلک منظرعام پر

بالی وڈ کی آنے والی بڑی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا ایک اور ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو خدا بخش کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹیزر شیئر کیا اور تمام مداحوں کے سامنے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک پیش کی۔اس سے قبل عامر خان نے اتوار کو فلم کا لوگو شیئر کیا تھا، جس میں صرف فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ اور کاسٹ کا نام پیش کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ’یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کترینہ کیف نبھائیں گی جب کہ معاون اداکارہ کا کردار فاطمہ ثناء شیخ ادا کریں گی۔فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ رواں برس 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Exit mobile version