Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھاشا ڈیم اور ڈیم فنڈ پر خواجہ آصف کے نکتے پر شاہ محمود قریشی کا جواب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایوان میں مطالبہ کیا کہ ڈیم فنڈ اور واٹر پالیسی کو متنازع نہ بنایا جائے جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہے۔اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2018 میں چاروں صوبوں نے جس واٹر پالیسی پر دستخط کیے اس میں اس میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ واٹر پالیسی کا معاملہ 2003 سے زیرالتوا تھا جو اپریل 2018 میں حل ہوا جس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے، گزارش ہے کہ جن مسائل سے وفاق کے درمیان تنازع کھڑا ہوتا ہے اسے نہیں چھیڑنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 150 ارب روپے بھاشا ڈیم پر خرچ ہوچکے، 122 ارب روپے اس کی زمین پر خرچ ہوئے اور 23 ارب روپے سالانہ اس ڈیم کے لیے فکس ہیں، ڈیم کو 9 سال میں مکمل ہونا ہے، اگر آپ اسے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تو 23 ارب کو 40 ارب پر لے جائیں اور 5 سے 6 سال میں مکمل کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version