Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آر او کیس میں 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے سے متعلق 29 اگست کے فیصلے پر آصف زرداری کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو ہدایت کی کہ وہ ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ 5 سال تک کی تفصیلات لے لیں، 10 سال کی تفصیلات نہ مانگیں، قانون صرف 5 سال کے لیے ہے۔عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی 5 سالہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دس سال کی تفصیلات فراہم کریں جس پر آصف زرداری کے وکیل نے کہا خودمختار بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی نہ طلب کی جائیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ‘اب تو تمام بچے بالغ اور خودمختار ہیں، شادی تک بچیاں زیر کفالت رہتی ہیں’۔

Exit mobile version