Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

Exit mobile version