لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملازم طلب کیے گئے مالکان نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران سمیت 12 شخصیات کی طلبی کی منہاج القرآن کی درخواست مسترد کی۔عدالتی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کیا 17 جون 2014 ء کے دن انسان نہیں چیونٹیوں کو مارا گیا تھا اور پولیس کی دہشتگردی میڈیا کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھی تھی۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کے تقاضے کس طرح پورے ہوں گے۔