اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا ٹیم نے کراچی کا دورہ کیا اور کمپنی کی بجلی پیداواری، ترسیلی اور تقسیمی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا دورہ کرنے والی ماہرین کی کمیٹی کو مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا اور رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک 2017 کے رمضان المبارک میں صارفین کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی میں ناکام رہا اور شہر میں لمبے دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔