Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فاسٹ باؤلر محمد عباس کیلئے لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس ایوارڈ

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس کا ایوارڈ مل گیا۔لیسٹر شائر کاؤنٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے، اس موقع پر محمد عباس کو باؤلنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔28 سالہ محمد عباس نے کاؤنٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے۔محمد عباس کاؤنٹی چیمپئین شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔

Exit mobile version