Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی: سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو قتل کے جرم میں سزائے موت

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کے قتل کے جرم میں سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنادی۔پولیس کے مطابق سابق سیشن جج سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کے قتل کا الزام ہے۔عاقب شاہانی کو فروری 2014 میں جامشورو میں قتل کیا گیا تھا۔سکندر لاشاری حیدرآباد جیل میں قید ہیں، جنہیں آج کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں آج سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو موت کی سزا سنادی۔عدالت نے کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنائی۔

Exit mobile version