Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرے پاس موجود اختیارات وزیراعلیٰ کے دیے گئے ہیں، وزیربلدیات پنجاب

لاہور: وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کئی اختیارات ہیں تاہم وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے دیے گئے ہیں۔علیم خان نے اس تاثر کی نفی کی کہ صوبے کے بظاہر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیں لیکن حقیقی اختیارات ان کے پاس ہیں۔علیم خان نے بتایا کہ ان کے پاس کئی اختیارات ضرور ہیں مگر وہ وزیراعلیٰ کی طرف سے دیے گئے ہیں اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا اگر میں آپ کو یہ ذمہ داری دے دوں کہ کل آپ وزارتِ بلدیات کے اجلاس کی صدارت کرلیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزیر آپ بن گئے ہیں۔علیم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انہیں کہا ہے کہ آپ 100 روزہ پلان دیکھ لیں، یا جو محکمے ہیں انہیں بلا کر ان کی کارکردگی چیک کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے صاف ستھرا پنجاب منصوبے کی سرپرستی ان کی ذمہ داری لگائی ہے تو یہ اختیارات وزیراعلیٰ نے دیے ہیں، اگر وہ نہ دیتے تو کسی اور کو دے دیتے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ جتنے اختیارات انہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے منتقل ہوئے ہیں وہ وہی کر رہے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔

Exit mobile version