Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی: ٹیکنو سٹی کمرشل پلازہ میں آتشزدگی، 8 گھنٹے بعد قابو پایا گیا

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کمرشل پلازہ ٹیکنو سٹی میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔کثیرالمنزلہ عمارت میں صبح 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کی پانچویں منزل سے 38 افراد کو اسنارکل می مدد سے ریسکیو کیا گیا۔آگ کے باعث عمارت میں دھواں بھر جانے سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم 8 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

Exit mobile version