چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے تحریک انصاف احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تحریک انصاف کی حکومت کا احتساب کرنا ہے، جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے وہ خود احتساب کےعمل سے بھاگ رہی ہے۔صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق نہیں جس پر بلاول نے کہا کہ یہ بھی عجیب بات ہے، لگ رہا ہے تحریک انصاف احتساب اورشفافیت سے بھاگ رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی عوامی ایشوز پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کو نہ لگانا بوکھلاہٹ ہے، پیپلزپارٹی نے چوہدری نثارکو چیئرمین پی اے سی بنا کرمثال قائم کی تھی۔