ٹوکیو …. طاقتور سمندری طوفان”ٹرامی“جاپانی ساحلوں سے ٹکرا گیاجس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔ ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ 5 لاکھ گھروں کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ اب تک مختلف جزائر میں75 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔