بالی وڈ کے آنجہانی لیجنڈ اداکار راج کپور کی اہلیہ رندھیر اور رشی کپور کی والدہ رنبیر کپور کی دادی کرشنا راج چل بسیں۔ ممبئی میں انہیںاپنی رہائش پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ ان کی موت کی خبر سن کر بالی وڈ کی شخصیات ان کی رہائش پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی فلمی ستاروں کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیاگیاہے۔