Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی، اس دوران ملکی اقتصادی، سیاسی وامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں پارٹی امور اور 100 روزہ ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اداروں میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version