لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ پر رد عمل کے اظہار میں کہا ہےکہ شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل سے دو وزراء کی گردان سن رہی ہوں کہ یہ پہلی گرفتاری ہے، حکومت کس کو تڑیاں دے رہی ہے، نیب آزادہے تو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نےکہا کہ شیر اندر ہویو یاباہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔(ن) لیگی ترجمان کاکہنا تھا کہ نیب کو کی پی کے میں میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے، شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت عوام دشمن اقدامات کررہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کیس پر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔